سنٹرل پولیس آفس،2017ء سے قبل کے مزید 35 شہدا کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم کر دیے گئے۔

سنٹرل پولیس آفس،2017ء سے قبل کے مزید 35 شہدا کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم کر دیے گئے۔
آئی جی پنجاب نے سی پی او میں منعقدہ تقریب میں گوجرانوالہ ریجن کے پولیس شہدا کے اہل خانہ کو پلاٹس کے ملکیتی کاغذات دیے۔
2017 سے قبل کے شہدا کے اہل خانہ کو اپنے گھر کی تعمیر کیلئے 369 پلاٹس کا بندوبست کیا ہے، ڈاکٹر عثمان انور
شہدا کی فیملیز کو پلاٹس پرگھروں کی تعمیر کیلئے انڈوومنٹ فنڈ سے اقساط میں 50 لاکھ دیے جا چکے ہیں، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی جانب سے شہدائے پولیس کے لواحقین کی ویلفیئر کیلئے تاریخی اقدامات جاری ہیں جن کے تسلسل میں سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں 2017ء سے قبل کے مزید 35 شہدا کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم کر دیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ پولیس کے 35 شہداء کے ورثاء کو ذاتی گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس کے ملکیتی کاغذات دیے۔ آئی جی پنجاب نے تقریب میں شہداء کے ورثاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولے، ہر قدم پر انکے اہل خانہ بچوں کے شانہ بشانہ ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ شہدا کی فیملیز کو نیک اور مخیر افراد کے تعاون سے تمام سہولیات سے آراستہ رہائشی سکیموں میں پلاٹ دے رہے ہیں، اب تک 2017 سے قبل کے شہدا کے اہل خانہ کو اپنے گھر کی تعمیر کیلئے 369 پلاٹس کا بندوبست کیا جا چکا ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ شہدا کی فیملیز کو پلاٹس پرگھروں کی تعمیر کیلئے انڈوومنٹ فنڈ سے اقساط میں 50 لاکھ دیے جا چکے ہیں، مزید شہداء کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے ہر ممکن معاونت کریں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 2017 سے قبل کے تمام شہدا کی فیملیز کے گھروں کی تعمیر کیلئے بتدریج پلاٹس فراہم کر رہے ہیں،کوئی بھی شے شہید کی لازوال قربانی کا نعم البدل نہیں، فلاحی اقدامات سے اہل خانہ کی مشکلات میں کمی آئے گی، آئی جی پنجاب نے کہاکہ باقی تمام شہداء کی فیملیز کے گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہمی کا انتظام کر رہے ہیں، محکمہ اپنے وسائل سے ان شہداء کے ورثاء کو گھروں کی تعمیر کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس نے تقریب میں شرکت کی۔ شہداء کے ورثاء نے تاریخی اقدامات پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 591 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, September 7, 2023