شہدا ءپولیس کے ورثاءاور فورس کی ہیلتھ اینڈ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

Sep 07, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہدا ءکے ورثاءاور فورس کی ہیلتھ اینڈ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں ایک اور شہید اہلکا ر کی فیملی کو محکمہ کی جانب سے گھر خرید کر فراہم کردیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل شاہد ارشد علی کے اہل خانہ کو نیا گھر فراہم کیا گیا، شہید کانسٹیبل شاہد ارشد علی کے ورثا کو نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 05 غازی اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے 21 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز بھی جاری کر دئیے۔ غازی اہلکار کانسٹیبل محمد اقبال کو علاج معالجے کیلئے 10 لاکھ روپے جاری کئے گئے، ڈولفن فورس لاہور کے زخمی کانسٹیبل محسن یوسف کو 05 لاکھ روپے دئیے گئے،ہیڈ کانسٹیبل محمد راشد اور کانسٹیبل محمد احسان الٰہی کو فی کس 03 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ ڈولفن لاہور کے زخمی کانسٹیبل محمد عرفان کو علاج معالجے کیلئے 50 ہزار روپے دئیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے غازی افسران و اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے اقدامات میں تیزی لانے کا حکم دیا۔

(روز نامہ پا کستان)

************