چہلم حضرت امام حسین ؓ پرآج صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

Sep 07, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹر) چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پرآج صوبہ بھر میں جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں 677 مجالس، 378 جلوس منعقد ہونگے جن کی سکیورٹی پر 30 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور رضا کار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، لاہور میں 44 مجالس، 05 مرکزی عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 07 ہزار سے زائد افسران، اہلکار و رضا کار تعینات ہوں گے اور جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام دستیاب وسائل سے سکیورٹی انتظامات میں استفادہ کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ لاہور میں حضرت عثمان علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ کے موقع پرملک بھر سے آنیوالے زائرین کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں، متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

(روز نامہ پاکستان)

*********