چہلم حضرت امام حسین ؓکے موقع پرآج) 07ستمبرکو)677مجالس اور 378 جلوسوں کا انعقاد۔
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 30ہزار سے زائد افسران واہلکار سکیورٹی پر تعینات ہونگے۔
صوبائی دارالحکومت میں 44 مجالس، 05 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 07 ہزار سے زائد افسران، اہلکار و رضا کار تعینات ہوں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی آر پی اوز، ڈی پی اوز کو تمام جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پرآج(07ستمبرکو) صوبہ بھر میں جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں 677 مجالس، 378 جلوس منعقد ہونگے جن کی سکیورٹی پر 30 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور رضا کار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، لاہور میں 44 مجالس، 05 مرکزی عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 07 ہزار سے زائد افسران، اہلکار و رضا کار تعینات ہوں گے اور جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام دستیاب وسائل سے سکیورٹی انتظامات میں استفادہ کیا جائے گا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ لاہور میں حضرت عثمان علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ کے موقع پرملک بھر سے آنیوالے زائرین کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں، متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی انتظامات کیلئے کمیونٹی لیڈرز،علما کرام، امن کمیٹیوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مسلسل کوارڈینیشن رکھیں، سیف سٹی کیمروں اور کنٹرول رومز سے سے چہلم جلوس و مجالس،عرس تقریبات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں منعقدہ عزاداری جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں، عزاداری جلوسوں کے روٹس میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں، مجالس اور عزاداری جلوسوں میں لیڈی پولیس افسران اور اہلکار خواتین کی چیکنگ کے فرائض سر انجام دیں گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور عرس حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ کے سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 590 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, September 7, 2023