سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز رابرٹس کلب،اچھی کارکردگی کے حامل افسران اور اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کی تقریب
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے مختلف ریجن کے افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز رابرٹس کلب میں اچھی کارکردگی کے حامل افسران اور اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے مختلف ریجن کے افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں،مجموعی طور پر مختلف اضلاع اور ریجنز کے 28 ملازمین کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا،افسران کو اہم اطلاعات کے حصول،اشتہاریوں کی گرفتاری، منشیات کے قلع قمع میں مثالی کارکردگی پر ایوارڈز دیئے گئے۔ تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں راولپنڈی، ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپور ریجن کے افسران اور اہلکار شامل تھے۔
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے تعریفی اسناد حاصل کرنے والے افسران کو مبارکباد، مزید جوش و جذبہ سے فرائض ادائیگی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، انسداد جرائم کیلئے مزید دلجمعی سے کاروائیاں جاری رکھیں، محکمہ کی جانب سے فرض شناس، قابل اور محنتی افسران واہلکاروں کاسلسلہ جاری رہے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 589 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, September 6, 2023