آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہدا کے ورثا اور فورس کی ہیلتھ اینڈ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہدا کے ورثا اور فورس کی ہیلتھ اینڈ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل شاہد ارشد علی کے اہل خانہ کو گھر فراہم کر دیا۔
 05 غازی اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے 21 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز بھی جاری کر دئیے۔
شہداء اور غازی اہلکار محکمے کا قیمتی سرمایہ، انکی بہترین ویلفیئر اور جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہدا کے ورثا اور فورس کی ہیلتھ اینڈ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں ایک اور شہید اہلکا ر کی فیملی کو محکمہ کی جانب سے گھر خرید کر فراہم کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل شاہد ارشد علی کے اہل خانہ کو نیا گھر فراہم کیا گیا، شہید کانسٹیبل شاہد ارشد علی کے ورثا کو نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 05 غازی اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے 21 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز بھی جاری کر دئیے۔ غازی اہلکار کانسٹیبل محمد اقبال کو علاج معالجے کیلئے 10 لاکھ روپے جاری کئے گئے، ڈولفن فورس لاہور کے زخمی کانسٹیبل محسن یوسف کو 05 لاکھ روپے دئیے گئے،ہیڈ کانسٹیبل محمد راشد اور کانسٹیبل محمد احسان الٰہی کو فی کس 03 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ ڈولفن لاہور کے زخمی کانسٹیبل محمد عرفان کو علاج معالجے کیلئے 50 ہزار روپے دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے غازی افسران و اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے اقدامات میں تیزی لانے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ دوران ڈیوٹی ڈاکوؤں او رجرائم پیشہ عناصر سے مقابلوں میں زخمی ہونے والے غازی افسران و اہلکار محکمے کا قیمتی سرمایہ، انکی بہترین ویلفیئر اور جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔ آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر برانچ کی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کی منظوری کے بعد فنڈز جاری کئے، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سینئر افسران نے شرکت کی اور مختلف اضلاع و یونٹس سے موصول درخواستوں کا جائزہ لے کر فنڈز جاری کرنے کیلئے آئی جی پنجاب کو سفارشات بھجوائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 588 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, September 6, 2023