آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی یوم دفاع پاکستان پر پاک آرمی کی یادگار شہدا پر آمد،
آئی جی پنجاب کی پاک آرمی کے افسران، جوانوں سے ملاقات،شہدا کے بچوں اور اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملکی سلامتی اور بقا میں پاک فوج کے لازوال خدمات کو سلام پیش کیا۔
پنجاب پولیس اندرون ملک شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 06ستمبر یوم دفاع پاکستان پر پاک آرمی کے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور میں پاک آرمی کی یادگار شہدا کا دورہ کیا، سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پاک آرمی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور افواج پاکستان کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا،ڈاکٹر عثمان انور نے افواج پاکستان کے شہدا کے بچوں اور اہل خانہ سے بھی ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے شہدا کے بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا، اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملکی سلامتی اور بقا میں پاک فوج کے لازوال خدمات کو سلام پیش کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس اندرون ملک شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اوردہشت گرد، شدت پسند و دیگر ملک دشمن عناصرکے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ملکی بقا اور سلامتی کے لئے پاک فوج کے جذبہ ایثار و قربانی کی کہیں مثال نہیں ملتی، پنجاب پولیس وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آج کے دن (06ستمبر1965کو) افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، پنجاب پولیس ملک کی اندرونی، بیرونی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہمیشہ مصروف عمل رہے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ یوم دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا سے تجدید عہد کا دن ہے،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور انشا اللہ ہمیشہ رہے گا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ دشمن ممالک سوشل میڈیا وار کے ذریعے ہماری نظریاتی سرحدوں پر حملہ آور ہیں،ہمیں ففتھ جنریشن وار میں اپنی نئی نسل کی اخلاقی،دینی اور سماجی اقدار کا دفاع اور تربیت کرنا ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے اندرونی سرحدوں اور شہریوں کی حفاظت کیلئے قیمتی جانوں کانذرانہ پیش کیا، پولیس فورس کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 587 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, September 6, 2023