ترقی پانے والے ایس پیز کے اعزاز میں تقریب

Sep 06, 2023

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی تقریب سجائی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے 25 ڈی ایس پیز کو ایس پی عہدے کے رینک لگائے،تقریب میں ترقی پانے والے ایس پیز کے اہل خانہ اور بچوں کی خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والے ڈی ایس پیز میں احسان الٰہی، صفدر علی، محمد اشرف، سید محمود الحسن، اختر حسین جوئیہ، عبدالرحیم، غلام رسول رانا، فضل عباس، شوکت علی،محمد عابد، محمد جاوید اقبال خان، شہزاد رفیق، محمد حسیب راجہ، ناصر جاوید رانا، ضیاء الحق رانا، سعید اللہ خان، ندیم مجتبیٰ، ملک محمد نوید، عابد حسین ظفر، محمد سعید، فتح احمد، فاروق احمد بھٹہ اور غلام مہتدا حافظ سمیت دیگر شامل تھے جنہیں آئی جی پنجاب اور دیگر سینئر افسران نے ایس پی عہدوں کے رینک لگائے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ترقی پانے والے ایس پیز کو مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(روز نامہ سٹی42)

*************