سنٹرل پولیس آفس: ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب

سنٹرل پولیس آفس: ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے 25 ڈی ایس پیز کو ایس پی عہدے کے رینک لگائے،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ترقی پانے والے ایس پیز کو مبارک باد، مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار،
اگلے عہدے پر ترقی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس، مزید محنت کی متقاضی ہے، آئی جی پنجاب
 پنجاب پولیس 1600 سے زائد شہدا، 1700 بہادر غازیوں کی امین  ہے، آئی جی پنجاب
 صوبے کے مختلف اضلاع و یونٹس میں 14 ہزار سے زائد پروموشنز مکمل کر لیں، تعداد 21 ہزار تک لے جائیں گے، آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی تقریب سجائی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے 25 ڈی ایس پیز کو ایس پی عہدے کے رینک لگائے،تقریب میں ترقی پانے والے ایس پیز کے اہل خانہ اور بچوں کی خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والے ڈی ایس پیز میں احسان الٰہی، صفدر علی، محمد اشرف، سید محمود الحسن، اختر حسین جوئیہ، عبدالرحیم، غلام رسول رانا، فضل عباس، شوکت علی،محمد عابد، محمد جاوید اقبال خان، شہزاد رفیق، محمد حسیب راجہ، ناصر جاوید رانا، ضیاء الحق رانا، سعید اللہ خان، ندیم مجتبیٰ، ملک محمد نوید، عابد حسین ظفر، محمد سعید، فتح احمد، فاروق احمد بھٹہ اور غلام مہتدا حافظ سمیت دیگر شامل تھے جنہیں آئی جی پنجاب اور دیگر سینئر افسران نے ایس پی عہدوں کے رینک لگائے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ترقی پانے والے ایس پیز کو مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اگلے عہدے پر ترقی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس، مزید محنت کی متقاضی ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس 1600 سے زائد شہدا، 1700 بہادر غازیوں کی امین فورس ہے، پولیس ایک فورس ہی نہیں،مقدس جذبے اور احساس کا نام ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ایس پیز اچھے سپروائزرکی حیثیت سے ماتحت فورس سے بہترین پرفارمنس لیں، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس کے تمام یونٹس کے سروس، پروموشن سٹرکچر میں بہتری لائی گئی ہے، 14 ہزار سے زائد پروموشنز مکمل کر لی گئی ہیں، تعداد 21 ہزار تک لے جائیں گے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سرگودھا ریجن میں 72 فیصد تفتیشی افسران پروموٹ ہوچکے، تمام یونٹس میں پروموشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ایس پی عہدوں پر پروموٹ ہونے والے افسران نے عزت افزائی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری،ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید خان، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر، اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل سمیت دیگر سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 586 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, September 5, 2023