Sep 03, 2023
اہور(کرائم رپورٹر سے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے خصوصی پیغام میں بتایا کہ پاکستان بھر میں پہلی بار پنجاب پولیس نےای ڈرائیونگ لائسنسنگ کا آغاز کیا گیا ہے ، شہری ٹریفک پولیس پنجاب کی ویب سائٹ ڈی ایل آئی ایم ایس (DLIMS) پر قومی شناختی کارڈ اور تاریخ پیدائش اندراج کے بعد باآسانی اپنا الیکٹرانک لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس رواں برس 30 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہم کر چکی ہے ، صوبہ بھر میں لائسنس اجراء سنٹرز کی تعداد کو 45 سے بڑھا کر 200 سے زائد کیا گیا ہے۔
(روز نامہ جنگ)
****************