چیف سیکرٹری پنجاب کا پولیس سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

Sep 02, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے پنجاب پولیس سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز (رابرٹس کلب) کا دورہ کیا اور تاریخی حالت میں بحال کئے گئے کینن بلاک کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خوش آمدید کہا۔جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ سرکاری اداروں کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکموں کی استعداد میں اضافے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہے ہیں رابرٹس کلب کی تاریخی عمارت کی بحالی پر آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ مبارک باد کے مستحق ہیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ سپیشل برانچ آرگنائزڈ کرائم کی سرکوبی اورگڈ گورننس کے لئے حکومت پنجاب اور پولیس کیلئے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتی ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

**************