سنٹرل پولیس آفس: پولیس اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے 45 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری

سنٹرل پولیس آفس: پولیس اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے 45 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع سے بھجوائے گئے کیسز پر فنڈز اجرا کی منظوری دی ۔
وائر لیس آپریٹر زاہد محمود کی عارضہ سماعت کا شکار 04 سالہ بیٹی کیلئے 18 لاکھ 30 ہزار روپے کوکلئیرامپلانٹ کے لئے منظوری،
کوکلئیر امپلانٹ سے چار سالہ عنایہ زاہد سننے کے قابل ہوجائے گی، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اسی سلسلے میں ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی سے ریفر کردہ کیسز پر آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے 45 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع سے بھجوائے گئے کیسز پر فنڈز اجرا کی منظوری دی۔ وائر لیس آپریٹر زاہد محمود کی عارضہ سماعت کا شکار 04 سالہ بیٹی کیلئے 18 لاکھ 30 ہزار روپے کوکلئیرامپلانٹ کے لئے منظوری دی کوکلئیر امپلانٹ سے چار سالہ عنایہ زاہد سننے کے قابل ہوجائے گی، متوفی سب انسپکٹر الیاس علی کی بیوہ کو کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، ٹریفک حادثے میں ٹانگ سے محروم ہونے والے کانسٹیبل عمر فاروق کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ دئیے گئے۔ اے ایس آئی محمد خالد جاوید کو بیٹی کے بیک بون کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی ہیڈ کانسٹیبل محمد ظہیر عباس کو بیٹی کے نیورو و بصارت کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ غازی کانسٹیبل کلیم اللہ کو سرجیکل ٹریٹمنٹ کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔  
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز پر فنڈز اجراء کی سفارش کی تھی ، ویلفیئر کمیٹی نے مختلف اضلاع اور فیلڈ فارمیشنز سے موصول درخواستوں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے مذکورہ بالا پر طبی مالی امداد کی منظوری دی ۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین ، اے آئی جی احسن سیف اللہ اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل اجلاس میں شریک ہوئے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 580 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, September 3, 2023