شہریوں کی سہولت کیلئے پنجاب پولیس نے ای ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کردیا
شہری ٹریفک پولیس پنجاب کی ویب سائٹ ڈی ایل آئی ایم ایس (DLIMS) پر قومی شناختی کارڈ اور تاریخ پیدائش اندراج کے بعد باآسانی اپنا الیکٹرانک لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
شہری ڈاؤن لوڈ ایبل پی ڈی ایف ڈرائیونگ لائسنس کو دوران سفر استعمال کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
ای ڈرائیونگ لائسنس میں کیو آر کوڈ کی سہولت موجود ، جس سے ٹریفک پولیس آپ کے لائسنس کی تصدیق کر سکتی ہے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کیلئے پنجاب پولیس نے ای ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کردیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے خصوصی پیغام میں بتایا کہ پاکستان بھر میں پہلی بار پنجاب پولیس نےای ڈرائیونگ لائسنسنگ کا آغاز کیا گیا ہے ، شہری ٹریفک پولیس پنجاب کی ویب سائٹ ڈی ایل آئی ایم ایس (DLIMS) پر قومی شناختی کارڈ اور تاریخ پیدائش اندراج کے بعد باآسانی اپنا الیکٹرانک لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس کو شہری پی ڈی ایف فارم میں ڈاؤن لوڈ کرکے موبائل میں محفوظ کر سکتے ہیں ، شہری ڈاؤن لوڈ ایبل پی ڈی ایف ڈرائیونگ لائسنس کو دوران سفر استعمال کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ای ڈرائیونگ لائسنس میں کیو آر کوڈ کی سہولت موجود ، جس سے ٹریفک پولیس آپ کے لائسنس کی تصدیق کر سکتی ہے، ای ڈرائیونگ لائسنس کے فیچر میں کلرڈ تصویر، ایڈریس اور لائسنس کی مکمل تفصیل موجود ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس رواں برس 30 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہم کر چکی ہے ، صوبہ بھر میں لائسنس اجراء سنٹرز کی تعداد کو 45 سے بڑھا کر 200 سے زائد کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس اور وارڈنز کو بہترین کارکردگی پر مبارک باد دیتا ہوں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں سے درخواست کی کہ ڈرائیونگ لائسنس لینے کے بعد ٹریفک قوانین کی پابندی ہر صورت یقینی بنائیں ، شاہرات پر قوانین کی پابندی ٹریفک حادثات میں کمی کا باعث بنتی ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 579 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
