سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹر: بہترین کارکردگی پر افسران کی تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے بہترین کارکردگی پر سپیشل برانچ کے 22 افسران کو سی سی ون سرٹیفیکیٹس دیے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق بہترین کارکردگی پر افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ
دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے اعزاز میں سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹر رابرٹس کلب میں خصوصی تقریب سجائی گئی،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے بہترین کارکردگی پر سپیشل برانچ کے 22 افسران کو سی سی ون سرٹیفیکیٹس دئیے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف ریجنز اور اضلاع سے خدمات سر انجام دینے والے افسران کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید کی تعریفی اسناد حاصل کرنے والے افسران کو مزید محنت سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے جرائم کے خاتمے اور امن و امان برقرار رکھنے مانیٹرنگ و سرویلنس کا کام بھرپور تندہی سے سر انجام دیں۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق بہترین کارکردگی پر افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 578 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Friday, September 1, 2023