سنٹرل پولیس آفس: پولیس غازیوں اور زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے 28 لاکھ سے زائد فنڈز جاری

سنٹرل پولیس آفس: پولیس غازیوں اور زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے 28 لاکھ سے زائد فنڈز جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع سے بھجوائے گئے کیسز پر فنڈز اجرا کی منظوری دی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں انہی اقدامات کے تسلسل میں ویلفیئر برانچ نے پولیس غازیوں اور زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے 28 لاکھ سے زائد فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع سے بھجوائے گئے کیسز پر فنڈز اجرا کی منظوری دی۔ تفصیلات کے مطابق زخمی سب انسپکٹر ظفر اقبال اور کانسٹیبل محمد اسد ضمیر کو 10 لاکھ روپے فی کس دیے گئے، غازی کانسٹیبل قاسم علی کو 03 لاکھ روپے، ڈرائیور کانسٹیبل اسد محمود کو اڑھائی لاکھ روپے دیے گئے، کانسٹیبل محمد فیصل کو 02 لاکھ جبکہ غازی کانسٹیبل محمد بلال کو 01 لاکھ روپے دیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز پر فنڈز اجراء کیلئے آئی جی پنجاب کو دستاویزات بھجوائی تھیں، کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے صوبہ کے مختلف اضلاع اور فیلڈ فارمیشنز سے موصول درخواستوں اور دستاویزات کا بغور جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین بطور سیکرٹری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید خان اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ بطور ممبر اجلاس میں شریک ہوئے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 576 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, September 1, 2023