غازیوں ‘زخمی اہلکاروں کے علاج کیلئے 28 لاکھ سے زائد فنڈز جاری

Sep 02, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں انہی اقدامات کے تسلسل میں ویلفیئر برانچ نے پولیس غازیوں اور زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے 28 لاکھ سے زائد فنڈز جاری کر دئیے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع سے بھجوائے گئے کیسز پر فنڈز اجراءکی منظوری دی تفصیلات کے مطابق زخمی سب انسپکٹر ظفر اقبال اور کانسٹیبل محمد اسد ضمیر کو 10 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے غازی کانسٹیبل قاسم علی کو 03 لاکھ روپے، ڈرائیور کانسٹیبل اسد محمود کو اڑھائی لاکھ روپے دیے گئے، کانسٹیبل محمد فیصل کو 02 لاکھ جبکہ غازی کانسٹیبل محمد بلال کو 1 لاکھ روپے دئیے گئے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز پر فنڈز اجراءکیلئے آئی جی پنجاب کو دستاویزات بھجوائی تھیں، کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے صوبہ کے مختلف اضلاع اور فیلڈ فارمیشنز سے موصول درخواستوں اور دستاویزات کا بغور جائزہ لیا۔

(روز نامہ پاکستان)

**************