کمسن بچوں کے ذریعے موٹر سائیکلیں چوری کرانے والا گینگ گرفتار

Sep 01, 2023

لاہور(نامہ نگار)نشتر کالونی پولیس نے کمسن بچوں کے ذریعے موٹر سائیکلیں چوری کروانے والا گینگ گرفتار کر لیاہے۔ نشتر کالونی پولیس فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہادر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان علی، بلال، زین اور عباس کوگرفتارکر کے ملزمان سے 4 چوری کی موٹر سائیکلیں اور پستول و گولیاں برآمدکر لی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عباس اور بلال پہلے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل چوری کرنیکی ٹریننگ دیتے اور پھر ان سے چوریاں کرواتے تھے۔

(روز نامہ دنیا)

**************