بے سہارا بیمار جانوروں کے علاج کیلئے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کا آغاز کردیا گیا

Sep 01, 2023

پنجاب پولیس نے بے سہارا، زخمی اور بیمار جانوروں کے علاج و بحالی کیلئے لاہور میں پہلے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کا آغاز کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نجی تنظیم کے اشتراک سے بنائے گئے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر (PARC) کا افتتاح کیا، پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کی ہیلپ لائن 03192646257  بھی فعال کر دی گئی ہے۔   تفصیلات کے مطابق پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر پنجاب پولیس اور جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم (جے ایف کے) کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔ جے ایف کے، کی سی ای او ذوفشاں انوشے سمیت پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران تقریب میں موجود تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر میں ویٹرنری ڈاکٹرز، ایمبولینس، ریسکیو سٹاف اور پولیس ٹیم موجود ہوگی، پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر سسٹم مکمل طور پر والنٹیرز کے ذریعے کام کرے گا، متاثرہ جانوروں کو علاج معالجے اور بحالی کے حوالے سے فوری مدد فراہم کی جائے گی،ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کی موبائل ایپ میں ویٹرنری ڈاکٹرز اور سنٹرز کے ڈیٹا سمیت دیگر تفصیلات موجود ہونگی تاکہ مشکلات کے شکار جانوروں کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

(روز نامہ خبریں)

****************