دو (2)لاکھ سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کی ہیلتھ سکریننگ مکمل

Aug 31, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے جاری خصوصی اقدامات بارے کہا ہے کہ 2 لاکھ سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کی ہیلتھ سکریننگ مکمل کر لی گئی جبکہ فیملیز کی سکریننگ بھی جاری ہے، محکمہ صحت کے تعاون سے پولیس ویلفیئر ہسپتالوں میں ان ڈور، آٹ ڈور سروسز کا آغاز ہو چکا اور اب دور دراز اضلاع کے کانسٹیبلز کے علاج معالجے کیلئے ٹیلی میڈیسن کا آغاز کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور پولیس ویلفیئر ہسپتال کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا حصہ بنانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے شکر گذار ہیں جبکہ پولیس ویلفیئر ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے پر وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری ہیلتھ علی جان اور وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے بھی شکر گذار ہیں، لاہور پولیس لائنز ویلفیئر ہسپتال کی طرز پر راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں پولیس ہسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

(روزز نامہ پاکستان)

*************