لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری لگائی، شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے ،شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا شہری اپنے مسائل و شکایات کا اندراج کمپلینٹ سنٹر 1787 پر بھی کرا سکتے ہیں۔ کھلی کچہری میں پولیس ملازمین نے مختلف پیشہ وارانہ امور سے متعلق درخواستیں آئی جی کو پیش کیں۔آئی جی نے ایڈمن، ویلفیئر اور اسٹیبلشمنٹ کے افسروں کو ملازمین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر عثمان انور نے سپیشل انیشی ایٹو پولیس سٹیشن مزنگ کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، آئی جی نے پولیس سٹیشن کی اپ گریڈیشن بارے خصوصی پیغام میں کہا پنجاب پولیس اپنے تھانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکے تھانہ کلچر میں واضح اور مثبت تبدیلی لا رہی ہے ،سپیشل انیشی ایٹو پولیس سٹیشنز صاف ستھرے ماحول اور سٹیزن فرینڈلی سمارٹ پولیسنگ کی شاندار مثال ہیں ۔
(روز نامہ دنیا)
***********