جدید ٹیکنالوجی سےتھانوں میں مثبت تبدیلی آرہی ہے،آئی جی

Aug 29, 2023

لاہور (کرائم رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن مزنگ کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اسٹیٹ آف دی آرٹ سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن اپ گریڈیشن بارے خصوصی پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس اپنے تھانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکے تھانہ کلچر میں واضح اور مثبت تبدیلی لا رہی ہے جس کے تسلسل میں تھانہ مزنگ کو مختصر ترین مدت میں سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن کی سہولیات سے آراستہ کرکے فعال کیا گی ، ، سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن میں کارپوریٹ طرز پر کیومیٹک مشین ٹوکن سے سروسز کا آغاز ہوتا ہے۔

(روز نامہ جنگ)

*******************