چھٹی نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں پنجاب پولیس کی 08 میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن
پولیس کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں 02 گولڈ، 02 سلور اور 04 برونز میڈلز حاصل کئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی جاری رکھنے کیلئے سخت پریکٹس جاری رکھنے کا حکم دیا۔
پنجاب پولیس باکسنگ ٹیم کے کھلاڑیوں نے چھٹی نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں 08 میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ 25 سے 27 اگست تک منعقدہ چھٹی پاکستان کک باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان پولیس کے 22 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پولیس کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 08 میڈلز حاصل کیے، مختلف کیٹیگریز میں پولیس کھلاڑیوں نے 02 گولڈ، 02 سلور اور 04 برونز میڈلز حاصل کیے، گولڈ میڈلز کانسٹیبل سہیل احمد، محمد عباس نے جبکہ سراج احمد اور نعمت اللہ نے سلور میڈلز حاصل کیے اسی طرح کانسٹیبل نعمان، علی خان، سیف اللہ اور حمد اللہ نے برونز میڈلز حاصل کیے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی میڈلز جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو شاباش دی۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ریاض نذیر گاڑا اور چیف سپورٹس آفیسر اطہر اسماعیل کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی جاری رکھنے کیلئے سخت پریکٹس جاری رکھنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پولیس کھلاڑی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں اور سپروائزری افسران انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 575 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, August 31, 2023