پنجاب پولیس کا بے سہارا، زخمی اور بیمار جانوروں کے علاج و بحالی کیلئے احسن اقدام
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور میں پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر (PARC) کا افتتاح کر دیا، ہیلپ لائن 03192646257 بھی فعال ہو گیا۔
پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر سسٹم مکمل طور پر والنٹیرز کے ذریعے کام کرے گا، ویٹرنری ڈاکٹرز، ایمبولینس، ریسکیو سٹاف، پولیس ٹیم موجود ہوگی، آئی جی پنجاب
پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کی موبائل ایپ میں ویٹرنری ڈاکٹرز اور سنٹرز کے ڈیٹا سمیت دیگرتفصیلات موجود ہونگی، آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس نے بے سہارا، زخمی اور بیمار جانوروں کے علاج و بحالی کیلئے لاہور میں پہلے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کا آغاز کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نجی تنظیم کے اشتراک سے بنائے گئے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر (PARC) کا افتتاح کیا، پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کی ہیلپ لائن 03192646257 بھی فعال کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر پنجاب پولیس اور جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم (جے ایف کے) کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔ جے ایف کے، کی سی ای او ذوفشاں انوشے سمیت پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران تقریب میں موجود تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر میں ویٹرنری ڈاکٹرز، ایمبولینس، ریسکیو سٹاف اور پولیس ٹیم موجود ہوگی، پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر سسٹم مکمل طور پر والنٹیرز کے ذریعے کام کرے گا، متاثرہ جانوروں کو علاج معالجے اور بحالی کے حوالے سے فوری مدد فراہم کی جائے گی،ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کی موبائل ایپ میں ویٹرنری ڈاکٹرز اور سنٹرز کے ڈیٹا سمیت دیگر تفصیلات موجود ہونگی تاکہ مشکلات کے شکار جانوروں کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ جے ایف کے کی سی ای او ذوفشاں انوشے نے کہا کہ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر میں والنٹیرز ڈاکٹرز انٹرن شپ کریں گے جبکہ شہر بھر سے اینیمل ریسکیو کا وسیع سسٹم فعال کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر بے سہارا اور زخمی جانوروں کے علاج معالجے و بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیا نمائندوں سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، سی ٹی او مستنصر فیروز، ایس پی ماڈل ٹاؤ اور اے ایس پی سیدہ شہربانو سمیت سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 574 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, August 31, 2023