پولیس ملازمین کے معذور بچوں کو وہیل چئیرز دینے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مختلف جسمانی معذوری کا شکار 10 سپیشل بچوں میں الیکٹرانک وہیل چئیرز تقسیم کیں۔
پولیس ملازمین کے مزید 40 بچوں کو نجی تنظیم کے تعاون سے وہیل چیئرز دی جائیں گی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
پولیس ملازمین کے جسمانی معذوری کا شکار بچوں کو 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے،ڈاکٹر عثمان انور
الیکٹریکل وہیل چئیرز فراہم کرنے پر نجی تنظیم کے شفیق الرحمان کے تعاون پر شکر گذار ہیں، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف جسمانی معذوری کے شکار 10 سپیشل بچوں میں الیکٹرانک وہیل چئیرز تقسیم کیں۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کے مزید 40 بچوں کو نجی تنظیم کے تعاون سے وہیل چیئرزدی جائیں گی، یہ وہیل چئیرز معذوری کا شکار سپیشل بچوں کی نقل و حرکت میں آسانی کا باعث بنیں گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نجی تنظیم (مائل سٹون) کے اشتراک سے پنجاب بھر کے پولیس ملازمین کے جسمانی معذور بچوں کو وہیل چیئر فراہم کرے گی،آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت سپیشل بچوں کے علاج کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، پولیس ملازمین کے جسمانی معذوری کا شکار بچوں کو 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو وہیل چئیرز دینے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ الیکٹریکل وہیل چئیرز فراہم کرنے پر نجی تنظیم کے شفیق الرحمان کے تعاون پر شکر گذار ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپیشل بچوں اور انکے والدین سے ملاقات میں علاج معالجے میں مزید تعاون کا یقین دلایا، تقریب میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ، پی ایچ پی سمیت مختلف یونٹس اور اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے بچوں کو وہیل چئیرز دی گئیں ہیں۔ بچوں کے والدین نے وہیل چئیرز مہیا کرنے پر سربراہ پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل سمیت دیگر سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 573 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Thursday, August 31, 2023