سنٹرل پولیس آفس: پولیس سروس میں 40 برس خدمات سرانجام دینے والے کانسٹیبلز کے اعزاز میں تقریب

سنٹرل پولیس آفس: پولیس سروس میں 40 برس خدمات سرانجام دینے والے کانسٹیبلز کے اعزاز میں تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سینئر افسران نے لاہور پولیس کے کانسٹیبلز کو گولڈن بریڈ لگائے،
گولڈن بریڈ لگانے کا مقصد کانسٹیبلز کی 4 عشروں پر محیط خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس سروس میں 40 برس خدمات سر انجام دینے والے کانسٹیبلز محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں اس لئے ان فرض شناس اہلکاروں کی بے مثال پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں گولڈن بریڈز لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ گولڈن بریڈ لگانے کا مقصد کانسٹیبلز کی 4 عشروں پر محیط خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرنا ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کانسٹیبلری فورس کا حقیقی چہرہ ہے جو مشکل سے مشکل ڈیوٹی انتہائی جانفشانی سے سر انجام دیتے ہیں، محکمہ پولیس اپنے ان جانباز اور فرض شناس اہلکاروں کی خدمات کے اعتراف میں حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے محکمہ پولیس کیلئے بے مثال پیشہ ورانہ خدمات پر کانسٹیبلز کا شکریہ ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب نے پولیس سروس میں 40 برس خدمات سرانجام دینے والے کانسٹیبلز کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں سجائی گئی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سینئر افسران نے لاہور پولیس کے کانسٹیبلز کو گولڈن بریڈ لگائے، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ اطہر اسماعیل، اے آئی جی اسماعیل الرحمان کھاڑک اور  اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 572 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Thursday, August 31, 2023