آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سپیشل پروٹیکشن یونٹ ہیڈ کوارٹرز آمد، غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی بارے اہم اجلاس،
آئی جی پنجاب نے چائنیز، امریکی اور ایرانی قونصلیٹ آفسز سمیت حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
سی پیک اور نان سی پیک سمیت تمام حساس پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سی پیک اور نان سی پیک سمیت تمام حساس پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی اولین ترجیح ہے لہذا تمام غیر ملکی شہریوں، ماہرین اور سرمایہ کاروں کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دفاتر، ورکنگ سائٹس اور رہائش گاہوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی باقاعدگی سے انسپکشن بھی کی جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی یو اہلکاروں کو مقامی اضلاع یا قریب ترین پراجیکٹس پر تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پروموشن کیلئے ایسا نظام وضع کریں جس میں کانسٹیبل سے انسپکٹر تک پروموشن کی تمام ایس او پیز موجود ہوں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ایس پی یو جوان بھرپور ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی اور پر امن ماحول کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ ہیڈ کوارٹرز مناواں میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی بارے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی یو ہیڈ کوارٹر مناواں کا دورہ کیا اورغیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی بارے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ ڈی آئی جی ایس پی یو طیب حفیظ چیمہ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس سمیت سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی، ڈی آئی جی ایس پی یو طیب حفیظ چیمہ نے فارنرز سکیورٹی اور کنٹرول روم ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ دوران اجلاس آئی جی پنجاب نے چائنیز، امریکی اور ایرانی قونصلیٹ آفسز سمیت حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 571 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Wednesday, August 30, 2023