آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پروبیشنر افسران کے تربیتی کورسز کے حوالے سے بڑا اقدام، کورسز کے دورانئے میں کمی، ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری
اے، بی اور سی کورسز کا دورانیہ کم کرکے ایک ماہ کردیا گیا جبکہ ڈی کورس کا دورانیہ 06 ماہ کر دیا گیا۔
پنجاب پولیس کی (HRMIS) ایپ میں ریٹائرڈ پولیس افسران کیلئے خصوصی ٹیب کا اضافہ۔
ریٹائرڈ پولیس افسران پنشن سمیت دیگر پیشہ ورانہ مسائل کے حل کیلئے آن لائن فورم استعمال کر سکتے ہیں۔
انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروبیشنر افسران کے تربیتی کورسز کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت کورسز کے دورانئے میں کمی کر دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروبیشنر اے ایس آئیز اور سب انسپکٹرز کے پروموشن کورسز کے دورانئے میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے، بی اور سی کورسز کا دورانیہ کم کرکے ایک ماہ کردیا گیا جبکہ ڈی کورس کا دورانیہ 06 ماہ کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹ اپر سب آرڈینٹس بھرتی ہونے والے افسران 03 برس کا پروبیشن پیریڈ گزارنے کے بعد کنفرم کئے جائیں گے، پی کیڈٹ کوٹہ کے تحت ڈائریکٹ سب انسپکٹر بھرتی ہونے والوں کو ٹریننگ اور اے، بی، سی اور ڈی کورسز دوبارہ نہیں کرنا پڑیں گے۔ ان افسران کو تھانوں میں اڑھائی ماہ کا ریفریشر کورسز بطور سب انسپکٹر کروایا جائے گا وہ 03 برس کا عرصہ پروبیشنر کے طور پر گذاریں گے۔ پریکٹیکل ٹریننگ مکمل نہ کرنے والے اے ایس آئیز بطور سب انسپکٹر بھرتی ہونے پر اپنی پریکٹیکل ٹریننگ مکمل کریں گے، آئی جی پنجاب نے پولیس رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کرکے تمام افسران کو بھجوا دیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ریٹائرڈ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی (HRMIS) ایپ میں ریٹائرڈ پولیس افسران کیلئے خصوصی ٹیب کا اضافہ کیا گیا ہے، ریٹائرڈ پولیس افسران پنشن سمیت دیگر پیشہ ورانہ مسائل کے حل کیلئے آن لائن فورم استعمال کر سکتے ہیں۔ ریٹائرڈ پولیس ملازمین کو اپنے مسائل کے حل کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔ اس اقدام سے ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر ہونگے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 570 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

Press Release Date:
Wednesday, August 30, 2023