سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹر: بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد دینے کی تقریب منعقد
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے بہترین کارکردگی پر سپیشل برانچ کے 28 افسران کو سی سی ون سرٹیفیکیٹس دئیے۔
سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹر رابرٹس کلب میں دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے بہترین کارکردگی پر سپیشل برانچ کے 28 افسران کو سی سی ون سرٹیفیکیٹس دئیے۔ تفصیلات کے مطابق مختلف ریجنز اور اضلاع سے خدمات سر انجام دینے والے افسران کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا، رواں برس 136 افسران کو سی سی ون جبکہ 600 افسران کو سی سی 2 اور سی سی 3 سرٹیفیکیٹ دئیے گئے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے انعامات حاصل کرنے والے افسران کو مزید محنت سے فرائض ادائیگی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اطلاعات کے بروقت حصول اور ترسیل سے انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ امن و امان کی فضا کو مزید بہتر بنایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق بہترین کارکردگی پر افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 569 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, August 30, 2023