سنٹرل پولیس آفس: فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے فنڈز کی منظوری دی،
لاہور سمیت صوبہ بھر سے موصولہ درخواستوں کا جائزہ لے کر 05 افسران و اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے فنڈز جاری کر دئیے گئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات میں تیزی لائی گئی ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے فورس کو علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سفارشات پر فنڈز اجراء کی منظوری دی، تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر سے موصولہ درخواستوں کا جائزہ لے کر 05 افسران و اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے فنڈز جاری کئے گئے جن میں لاہور ٹریفک پولیس کی سینئر وارڈن عاصمہ رحمان کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے 07 لاکھ روپے، کانسٹیبل اصغر علی کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے، متوفی ڈی ایس پی حسن دانیال بشیر کی اہلیہ کو گردوں کی بیماری کے علاج کیلئے 06 لاکھ 27 ہزار روپے، ریٹائرڈ ڈی ایس پی زاہد نعیم کو کڈنی ٹریٹمنٹ کیلئے 05 لاکھ روپے جبکہ شہید سب انسپکٹر میاں محمد عباس کی اہلیہ کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ 88 ہزار روپے جاری کئے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس بالخصوص کانسٹیبلری کے علاج و معالجے اور مشکلات کے ازالے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے، پولیس ویلفیئر پراجیکٹس کی آمدن کو فورس کی ویلفیئر پر استعمال کرکے انہیں ہر ممکن ریلیف دیا جا رہا ہے، ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا نے کی جبکہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل سمیت دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 567 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, August 30, 2023