لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں 1787 کمپلینٹ سنٹر کا اچانک دورہ کیا ، شکایات ازالے کا عمل چیک کیا، بذریعہ کال شہریوں کی شکایات سنیں اور موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔ حافظ آباد سے موصول درخواست پر ڈی پی او حافظ آباد کو ذاتی نگرانی میں فوری ازالے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے تمام سپروائزری افسران 1787 سے بھجوائی گئی شکایات پر فوری ایکشن لے کر شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔ آئی جی پنجاب نے اے آئی جی کمپلینٹس کو ہدایت کی کہ کسی بھی ضلع سے اندراج مقدمہ میں تاخیر کی شکایت پر ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے ۔آئی جی نے ٹریننگ ڈائریکٹوریٹس کے بہترین کارکردگی کے حامل انسٹرکٹرز کی کیش انعامات سے حوصلہ افزائی کی، پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور، ٹریننگ کالج سہالہ راولپنڈی، پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد اور ملتان کے 40 افسران نے تقریب میں شرکت کی۔
(روز نامہ جنگ)
***********
