Aug 26, 2023
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پنجاب پولیس کے بہادر سپوت انسپکٹر عمران بروہی شہید کی بیٹی اشبہ خان نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ طالبہ اشبہ خان کے والد انسپکٹر عمران بروہی نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں جام شہادت نوش کیا تھا۔اشبہ خان نے اپنے تعلیمی کیرئیر بارے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو آگاہ کیا۔شہید انسپکٹر عمران بروہی کی فیملی کو لاہور میں پلاٹ بھی دیا جائیگا۔ محکمہ پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم میں سکالرشپس، راہنمائی سمیت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔
(روز نامہ نوائے وقت)
**********
