آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت / سعودی عرب مفرور خطرناک اشتہاری گرفتار، مجموعی تعداد 113 ہوگئی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت / سعودی عرب مفرور خطرناک اشتہاری گرفتار، مجموعی تعداد 113 ہوگئی
قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ۔ ترجمان پنجاب پولیس
قتل کے مقدمہ میں فیصل آباد پولیس کو مطلوب خطرناک اشتہاری قربان علی گرفتار۔
ائیر پورٹ پر ملزم قربان علی کو مزید قانونی کاروائی کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
لاہور 29 اگست: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار ہو کر پاکستان واپس پہنچ گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا گیا ہے اور اسی سلسلے میں جاری کاروائیوں کے نتیجے میں قتل کے مقدمہ میں فیصل آباد پولیس کو مطلوب خطرناک اشتہاری قربان علی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری سے رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 113 ہوگئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے ملزم کی وطن واپسی کیلئے انٹرپول کی مدد سے ریڈ نوٹس جاری کروایا، ائیر پورٹ پر ملزم قربان علی کو مزید قانونی کاروائی کیلئے فیصل آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
آئی جی پنجاب کی اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر متعلقہ ٹیم کو شاباش، کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمات کے مدعیوں کے ساتھ قریبی رابطے اور موثر فالو اپ سے تمام اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے بھرپور کاوشیں کی جائیں اور ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ یقینی بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں کو پابند سلاسل کیا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 565 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, August 29, 2023