آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پی ایچ پی ہیڈکوارٹرز بیدیاں روڈ کا دورہ، آپریشنز و کنٹرول روم ورکنگ کا جائزہ لیا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پی ایچ پی ہیڈکوارٹرز بیدیاں روڈ کا دورہ، آپریشنز و کنٹرول روم ورکنگ کا جائزہ لیا
پنجاب ہائی وے پٹرول کی 365 چوکیاں اور 12 ہزار نفری انسداد جرائم کے 16 سافٹ وئیرز سے منسلک ہیں۔ آئی جی پنجاب
ای پولیس پوسٹ کی بدولت پی ایچ پی اہلکاروں نے ساڑھے 06 ہزار سے زائد اشتہاری ملزمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔ بریفنگ
سینکڑوں چوری شدہ گاڑیوں کو ریکور کرکے مالکان کے حوالے کیا گیا، 360 سے زائد لاپتہ بچوں کو والدین کے حوالے کیا گیا۔ بریفنگ
پی ایچ پی پٹرولنگ گاڑیوں کی آن لائن مانیٹرنگ اور موثر مینجمنٹ سے ماہانہ لاکھوں روپے پٹرول کی بچت ممکن ہوئی ہے۔ بریفنگ
پی ایچ پی فورس کے حالیہ اقدامات کی بدولت شاہرات پر حادثات میں 03 گنا کم جبکہ کرائم ریٹ میں 04 گنا کمی آئی ہے۔ بریفنگ
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب ہائی وے پٹرول ہیڈکوارٹرز بیدیاں روڈ کا دورہ کیا اور جدید سافٹ وئیرز اور دیگر مانیٹرنگ سہولیات سے آراستہ آپریشنز و کنٹرول روم ورکنگ کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ راؤ عبدالکریم اور ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول کی 365 چوکیاں اور 12 ہزار نفری انسداد جرائم کے 16 سافٹ وئیرز سے منسلک ہیں۔ای پولیس پوسٹ کی بدولت پی ایچ پی اہلکاروں نے ساڑھے 06 ہزار سے زائد اشتہاری ملزمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا، سینکڑوں چوری شدہ گاڑیوں کو ریکور کرکے مالکان کے حوالے کیا گیا، 360 سے زائد لاپتہ بچوں کو والدین کے حوالے کیا گیا، مختلف اضلاع میں خود کشی کی کوشش کرنے والے 09 افراد کو بچایا گیا، پی ایچ پی پٹرولنگ گاڑیوں کی آن لائن مانیٹرنگ اور موثر مینجمنٹ سے ماہانہ لاکھوں روپے پٹرول کی بچت ممکن ہوئی ہے، پی ایچ پی فورس کے حالیہ اقدامات کی بدولت شاہرات پر حادثات میں 03 گنا کمی جبکہ کرائم ریٹ میں 04 گنا کمی آئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی اور ڈی آئی جی پی ایچ پی نے آپریشن کنٹرول روم میں استعمال ہونے والے مختلف جدید فیچرز بارے آگاہ کیا۔۔
آئی جی پنجاب نے فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات پی ایچ پی افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور اچھی کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس میں جدید آئی ٹی ایپس کے استعمال سے بہترین نتائج آ رہے ہیں، سٹیزن فیڈ بیک کیلئے کیو آر کوڈ کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ موبائل ایجوکیشن یونٹ ہائی ویز پر ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم کو مزید موثر بنائیں، جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے شاہرات پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ وقار عباسی، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس اور ڈی آئی جی ایلیٹ صادق علی ڈوگر بھی موقع پر موجود تھے۔
 
 
(ہینڈ آؤٹ  نمبر 564 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date: 
Tuesday, August 29, 2023