آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں میثاق سنٹرز قائم کر دیے گئے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں میثاق سنٹرز قائم کر دیے گئے
اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ہر ضلع اور اقلیتوں کی اکثریت والی سب ڈویژنز  میں 'میثاق سینٹرز فعال ہو چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
ان میثاق سنٹرز میں پنجاب پولیس کے مسیحی اور دیگر اقلیتی ملازمین کو بطور سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب
یہ سنٹرز بین المذاہب ہم آہنگی اور پر امن معاشرے کی تشکیل میں مثالی کردار ادا کریں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں میثاق سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ہر ضلع اور اقلیتوں کی اکثریت والی سب ڈویژنز  میں 'میثاق سینٹرز ' فعال ہو چکے ہیں اور صوبہ بھر میں میثاق سنٹرز اقلیتی شہریوں کو درپیش مختلف مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ان میثاق سنٹرز میں پنجاب پولیس کے مسیحی اور دیگر اقلیتی ملازمین کو بطور سٹاف تعینات کیا گیا ہے جبکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز میثاق سنٹرز کے پیشہ وارانہ معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ میثاق سنٹرز بین المذاہب ہم آہنگی اور پر امن معاشرے کی تشکیل میں مثالی کردار ادا کریں گے اور اقلیتی شہریوں کو پولیسنگ سے متعلقہ تمام خدمات اور سہولیات بغیر کسی پریشانی آسان انداز میں فراہم کریں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مسیحیوں کے ساتھ کئے عہد کے مطابق انکی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنارہی ہے  اور اقلیتی شہریوں خاص طور پر مسیحی برادری کی جان و مال اور عبادت گاہوں کا ترجیحی بنیادوں پر تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔
 
 
(ہینڈ آؤٹ  نمبر 563 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date: 
Tuesday, August 29, 2023