سنٹرل پولیس آفس: 2017 سے قبل کے مزید 17 پولیس شہداء کی فیملیز کو پلاٹ دینے کی تقریب منعقد

سنٹرل پولیس آفس: 2017 سے قبل کے مزید 17 پولیس شہداء کی فیملیز کو پلاٹ دینے کی تقریب منعقد
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 17 پولیس شہداء کے ورثاء کو تمام سہولیات سے آراستہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹس کے ملکیتی کاغذات دئیے۔
پنجاب پولیس اب تک 2017 سے قبل کے 264 شہداء کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹ فراہمی کا بندوبست کرچکی ہے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں ذاتی گھروں سے محروم شہداء کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم کئے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں 2017 سے قبل کے مزید 17 پولیس شہداء کی فیملیز کو پلاٹ دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی ریجن کے 17 شہداء کے ورثاء کو تمام سہولیات سے آراستہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹس کے ملکیتی کاغذات دئیے گئے۔ سب انسپکٹر زاہد مغفور، ہیڈ کانسٹیبل آصف محمود، کانسٹیبلز عاشق حسین، محمد وحید انجم  آفتاب اصغر اور محمد اسلم، کانسٹیبل صداقت علی، محمد امین، صفدر علی خان، محمد صدیق، محمد سعید اور محمد فاروق، کانسٹیبل محمد فیاض، محمد رمضان، محمد رشید، چکوال کے کانسٹیبل محمد مسعود اور اے ایس آئی محمد آزاد کی فیملیز کو پلاٹس کے کاغذات دیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس اب تک 2017 سے قبل کے 264 شہداء کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹ فراہمی کا بندوبست کرچکی ہے، 85 شہداء کی فیملیز کو پلاٹ مل چکے جبکہ 179 شہداء کے ورثاء کو آئندہ چند ہفتوں میں ملکیتی کاغذات مل جائیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ21 شہداء کے ورثاء کو پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے انڈوومنٹ فنڈز سے معاونت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے پولیس شہداء کی فیملیز سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مزید تعاون ریلیف و ویلفیئر اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ جن شہداء کی فیملیز کے پاس گھر نہیں، پنجاب پولیس انہیں ذاتی چھت کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی، سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر نے تقریب میں شرکت کی۔ 
 
 
 
(ہینڈ آؤٹ  نمبر 562 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date: 
Tuesday, August 29, 2023