لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں غازی کمیٹی کااجلاس منعقدہواجس میں لاہور سمیت مختلف اضلاع، یونٹس اور فیلڈ فارمیشنز سے بھجوائے گئے کیسز کابغور جائزہ لیتے ہوئے 30 افسران و اہلکاروں کو غازی قرار دینے کی منظوری دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ غازی افسران و اہلکاروں کے نام سنٹرل پولیس آفس میں غازی وال پر کندہ کئے جائیں گے،مذکورہ افسران و اہلکاروں غازی میڈلز سمیت غازی پیکج کے تحت مراعات کے حقدار ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق غازی قرار دئیے جانے والوں میں شہزاد رسول، محمد اصغر، محمد منیر، فیاض علی شکوری، عابد محمود اور محمد طارق، انسپکٹر عمر دراز، محمد شہباز، محمد عادل گلفام، محمد افضل، محمد اکرم، وقاص احمد، آکاش عمر، فریاد احمد، محمد نواز خان، محمد بوٹا، مظہر اقبال، حیدر علی،ندیم احمد، شمریز اسلم غازی، اسلم پرویز، حیدر علی، محمد فاروق، محمد علی، بابر،آصف بٹ، نصیر احمد، امجد حسین، عدنان حیدر اور کامران حیدر شامل ہیں۔ مذکورہ بالا افسران و اہلکار دوران ڈیوٹی دہشت گردوں اور ڈکیتوں سے مقابلے کے دوران گولیاں لگنے اور دیگر واقعات میں شدید زخمی ہوئے تھے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ان افسران و اہلکاروں کو فرض شناسی، جرات و بہادری کے لازوال مظاہرے پر غازی قرار دیا گیا،ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا نے پنجاب پولیس غازی کمیٹی اجلاس کی صدارت کی۔
(روز نامہ نوائے وقت)
**************