لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف فوری کریک ڈائون کا حکم دے دیا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا ۔ جس میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، تمام آر پی اوز ، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔آئی جی پنجاب نے منشیات فروشی کے تدارک کے لئے ایس ایچ اوز اور اینٹی نارکوٹکس یونٹس کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز تیز کئے جائیں، لاہور سمیت صوبہ بھر میں نشے کے عادی افراد کی بحالی کے لئے حکومتی و نجی اداروں کے تعاون سے موثر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، منشیات فروشی کے قلع قمع میں ناقص کارکردگی کے حامل افسران کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لوں گا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز کے ایس او پیز اور پروٹوکول کے مطابق سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن میں صفائی ستھرائی کی صورتحال، لاجسٹکس، آئی ٹی، فرنٹ ڈیسک سمیت تمام سہولیات موجود ہوں۔
(روز نامہ جنگ)
**************