آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کھلی کچہری، شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے
آئی جی پنجاب نے شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو احکامات جاری کئے۔
شہری اپنے مسائل و شکایات کا اندراج کمپلینٹ سنٹر 1787 پر بھی کروا سکتے ہیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ایڈمن، ویلفیئر اور اسٹیبلشمنٹ کے افسران کو پولیس ملازمین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری لگائی، ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہری اپنے مسائل و شکایات کا اندراج کمپلینٹ سنٹر 1787 پر بھی کروا سکتے ہیں۔ کھلی کچہری میں پولیس ملازمین نے مختلف پیشہ ورانہ امور سے متعلق درخواستیں آئی جی پنجاب کو پیش کیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ایڈمن، ویلفیئر اور اسٹیبلشمنٹ کے افسران کو ملازمین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کرکے انہیں آسانی فراہم کی جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ماتحت ملازمین کے مسائل ذاتی دلچسپی سے حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء اور دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے ورثاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 561 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, August 28, 2023