زخمی افسران و اہلکاروں کیلئے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

Aug 24, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے دوران زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔مختلف اضلاع کے 16 پولیس افسران و اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے مالی امداد دینے کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی کی سفارشات پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 24 لاکھ روپے کے فنڈز کے اجرا کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق کانسٹیبلز رفیق حسین اور محمد جاوید کو 03 لاکھ روپے فی کس دینے کی منظوری ہوئی، اسی طرح کانسٹیبل آصف علی، صفدر علی، وحید انور اور محمد عثمان کے لئے فی کس 02 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی گئی جبکہ کانسٹیبل فرزان محمود، مرید حسین، فلک، محمد صفدر اور شوکت علی،محمد صدیق، نصر جاوید، محمد افضل، عبدالرشید اور مبارک حسین کو فی کس 01 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی گئی۔

(روز نامہ پاکستان)

*************