لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں بسنے والی اقلیتوں سمیت مسیحی شہریوں کے تحفظ کیلئے میثاق مراکز شروع کئے جار ہے ہیں۔ میثاق مراکز کے قیام اور اغراض مقاصد بارے خصوصی ویڈیو پیغام میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام اخبارات میں چھپنے والا حکومت پاکستان کا ایک پیغام میرے سامنے پڑا ہے جو دنیا کے عظیم ترین انسان رسول اللہ رحمت العالمین کی طرف سے مسیحیوں کے نام لکھا ہوا ایک خط ہے، اس خط میں نبی پاک نے مسیحیوں کے ساتھ برتاو اور رویے بارے واضح احکامات دئیے ہیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خط کا کچھ حصہ پڑ ھتے ہوئے کہا کہ آقائے دو جہاں نے مسیحی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے،تباہ کرنے، وہاں سے اشیاءکو اٹھانے سے منع فرمایا ہے،نہ ہی وہاں سے کوئی شے مسلمانوں کی عبادت گاہوں میں لے جائے گی۔
(روز نامہ پاکستان)
*************