منصورالحق کو ڈی آئی جی رینک لگانے کی تقریب

Aug 22, 2023

ڈی آئی جی عہدے پر ترقی پانے والے پولیس آفیسر منصور الحق رانا کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا نے منصور الحق رانا کو ڈی آئی جی عہدے کے رینک لگائے۔ تقریب میں ڈی آئی جی منصور الحق رانا کے والدین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی منصور الحق رانا کے والدین کو مبارک باد دی۔  ڈی آئی جی منصور الحق رانا ان دنوں سی پی او ملتان کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی منصور الحق رانا کی محکمانہ ترقی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمانہ ترقی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے۔ ڈی آئی جی منصور الحق رانا بھرپور محنت سے فرائض کی بہترین ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

(روز نامہ ایکسپریس)

*************