آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شیخوپورہ اور ساہیوال کا دورہ ، پولیس فورس کے اجلاس عام سے خطاب کئے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شیخوپورہ اور ساہیوال کا دورہ ، پولیس فورس کے اجلاس عام سے خطاب کئے
آئی جی پنجاب نے حالیہ پروموٹ ہونے والے افسران و اہلکاروں کو نئے عہدوں کے رینک لگائے، مزید دلجمعی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی ۔
سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ ، پٹرولنگ، ٹریفک، ایگزیکٹو فورس میں پرموشن کا نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
 کانسٹیبل پولیس فورس کی بنیادی اکائی ہے،افسران ماتحت کانسٹیبلری کی مشکلات اور مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لیں، آئی جی پنجاب
فورس کی ضروریات و مسائل کا ازالہ کمانڈر کا کام ہے، اسی صورت اچھی پرفارمنس لی جا سکتی ہے ۔ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شیخوپورہ اور ساہیوال کا دورہ کیا اور پولیس فورس کے اجلاس عام سے اہلکاروں کے مسائل سنے ، سروس ڈلیوری کی بہتری بارے ہدایات جاری کیں ۔ آئی جی پنجاب نے حالیہ پروموٹ ہونے والے افسران و اہلکاروں کو نئے عہدوں کے رینک لگائے ۔ آئی جی پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام تک فوری اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ ، پٹرولنگ، ٹریفک، ایگزیکٹو فورس میں پرموشن کا نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں ، کانسٹیبل پولیس فورس کی بنیادی اکائی ہے،افسران ماتحت کانسٹیبلری کی مشکلات اور مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ فورس کی ضروریات و مسائل کا ازالہ کمانڈر کا کام ہے، اسی صورت اچھی پرفارمنس لی جا سکتی ہے ۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس وہ بہادر فورس ہے جس نے تمام حالات میں قربانیوں سے دریغ نہیں کیا ، ہم کرپٹ نہیں ہیں اگر ہم کرپٹ ہوں تو ہم شہید نہ ہوں غازی نہ ہوں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ویلفیئر و پروموشن کے بدلے عوام کو بہترین خدمات اور تحفظ کی فراہمی یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے پولیس اجلاس عام میں اہلکاروں کے مسائل سنے،ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے، آر پی او شیخوپورہ بابر سرفراز الپا نے بھی  پولیس اجلاس عام سے خطاب کیا، ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت، ڈی پی او قصور طارق عزیز اور ننکانہ کے ڈی پی او صاعد عزیز موقع بھی موجود تھے جبکہ ریجن بھر سے افسران و اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
بعد ازاں سہہ پہر میں آئی جی پنچاب ڈاکٹر عثمان انور ساہیوال پہنچے اور جناح ہال میں ساہیوال پولیس کے اجلاس عام سے خطاب کیا ۔ آر پی او ساہیوال محبوب رشید، ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد ، ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان، ڈی پی او پاکپتن کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت سمیت فورس کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ آئی جی پولیس پنجاب نے افسران و ملازمان کے مسائل سنے، ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔آئی جی پنجاب نے حال ہی میں پروموٹ ہونے والے افسران و ملازمان کو نئے عہدوں کے رینک بھی لگائے ۔ آئی جی پنجاب نے اوکاڑہ کے کانسٹیبل امتیاز علی کو مجرمان سے مقابلے میں بہترین کارکردگی پر 2 لاکھ روپے انعام اور تعریفی اسناد دیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ، ویلفئیر پراجیکٹس کی آمدن سے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں ، اندراج مقدمہ میں تاخیر ناقابل برداشت، سائلین سے کو عزت دیں، مسائل کے حل کی بھر پور کوشش کریں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ نئی نسل کو نشے کا شکار بنانے والے منشیات کے بڑے سوداگروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں، شرپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف سرخرو ہوئے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ایس ایچ اوز اپنے کانسٹیبلز کے ساتھ بیٹھیں، ساتھ کھانا کھائیں، مسائل حل کریں۔ آئی جی پنجاب نے انسداد جرائم اور شہریوں کو سروس ڈلیوری کی باآسان فراہمی میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی ہدایت کی ۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 558 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, August 27, 2023