سنٹرل پولیس آفس: پنجاب پولیس کے انسٹرکٹرز اورٹرینرز کے اعزاز میں تقریب،کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا
ٹریننگ ڈائریکٹوریٹس کے بہترین کارکردگی کے حامل انسٹرکٹرز کی کیش انعامات سے حوصلہ افزائی کی گئی،
پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور، ٹریننگ کالج سہالہ راولپنڈی، پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد اور ملتان کے 40 افسران کی تقریب میں شرکت،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انعامات حاصل کرنے والے انسٹرکٹرز کو جدید تقاضوں کے مطابق فورس کی تربیت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے فورس کے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی جاری ہے جس کے تسلسل میں سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کے انسٹرکٹرز اورٹرینرز کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریننگ ڈائریکٹوریٹس کے بہترین کارکردگی کے حامل انسٹرکٹرز کی کیش انعامات سے حوصلہ افزائی کی، پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور، ٹریننگ کالج سہالہ راولپنڈی، پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد اور ملتان کے 40 افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسٹرکٹرز کو جدید تقاضوں کے مطابق فورس کی تربیت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے انسٹرکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کے تربیتی نصاب کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے، اسی طرح فورس کی تربیتی مراحل اور کارکردگی جانچنے کے میکانزم ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ زیر تربیت افسران و اہلکاروں کو انسداد جرائم کے ساتھپبلک سروس ڈلیوری بہتر بنانے بارے مکمل آگاہی و راہنمائی فراہم کی جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تربیتی نصاب میں افسران و اہلکاروں کی دلچسپی بڑھانے کیلئے کریکٹر بلڈنگ، سپورٹس اورغیر نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے،ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی ٹریننگ فیصل مختار اور اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت سینئر پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 556 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

Press Release Date:
Saturday, August 26, 2023