سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ملاقات
لاہور سمیت تمام اضلاع میں تحفظ مراکز اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے دفاتر کو آپس میں انٹرلنک کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے درمیان باہمی رابطے اور کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ مل کر بچوں کے تحفظ کیلئے مشترکہ اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، دوران ملاقات سٹریٹ چلڈرن، گداگری میں ملوث اور گھروں میں کام کرنے والے بچوں کے تحفظ کیلئے باہمی اقدامات پر اظہار خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے بچوں کے تحفظ کیلئے بہترین کام پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کارکردگی کو سراہا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں تحفظ مراکز اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے دفاتر کو آپس میں انٹرلنک کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو مدد و تحفظ فراہم کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے درمیان باہمی رابطے اور کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ مل کر بچوں کے تحفظ کیلئے مشترکہ اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو دفاتر میں موجود بچوں کو انکے والدین سے ملوانے میں بھی پنجاب پولیس اپنا کردار ادا کرے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ بھکاری مافیا کے ہاتھوں استعمال ہونیوالے بچوں کو ریسکیو کرکے سکولوں تک پہنچایا جائے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث مافیاز، ٹھیکیداروں اور والدین کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ گھروں میں کام کرنے والے بچوں کے سماجی تحفظ کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ داتا دربار تحفظ مرکز سے 134 بچے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے حوالے کر چکے ہیں، اسی طرز پر لاہور میں لاری اڈے کے قریب بھی تحفظ سنٹر بنایا جارہا ہے۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے مزیدکہاکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیمیں بچوں کی ہینڈلنگ بارے پولیس سٹاف کو تربیت فراہم کریں گی اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے عوامی آگاہی مہم اور انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چیئر پرسن سارہ احمد کو یادگاری سووینئر بھی دیا۔ ملاقات میں ڈی آئی جیز آئی ٹی، اسٹیبلشمنٹ- I اے آئی جی ایڈمن، ایس ایس پی ایلیٹ پولیس فورس سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 554 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Friday, August 25, 2023