پنجاب پولیس کے تحفظ مراکز نفسیاتی مسائل سے دوچار شہریوں کی مدد میں پیش پیش

پنجاب پولیس کے تحفظ مراکز نفسیاتی مسائل سے دوچار شہریوں کی مدد میں پیش پیش
زیادہ سے زیادہ شہریوں کو خدمات کی فراہمی کیلئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو سٹاف فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔
نفسیاتی مسائل سے دوچار اور نشہ آور اشیاء استعمال کرنے والے شہریوں و بچوں کے رش کی وجہ سے معاونت فراہم کرنے درخواست۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں قائم پنجاب پولیس کے تحفظ مراکز نفسیاتی مسائل سے دوچار شہریوں کی مدد میں پیش پیش ہیں، اسی سلسلے میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کو خدمات کی فراہمی کیلئے انچارج تحفظ مرکز نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو سٹاف فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے، انچارج تحفظ مرکز کی جانب سے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے نام بھجوائی درخواست میں کہا گیاہے کہ تحفظ مراکز میں نفسیاتی مسائل سے دوچار اور نشہ آور اشیاء استعمال کرنے والے شہریوں و بچوں کے رش کی وجہ سے معاونت فراہم کی جائے اور ڈیپارٹمنٹ آف سائیکاٹری اور چائلڈ سائیکاٹری سے متعلقہ ماہر سٹاف کو تحفظ مراکز میں تعینات کیا جائے، مذکورہ سٹاف نفسیاتی مسائل سے دوچار افراد کی سکریننگ اور امراض کی تشخیص میں مدد فراہم کریں گے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نفسیاتی بیماریوں سے متاثرہ شہریوں کو خدمات کی فراہمی اور ہینڈلنگ کیلئے تحفظ مراکز سٹاف کی ٹریننگ کریں گے اور پولیس ملازمین کو نفسیاتی امراض کے علاج میں سکریننگ اور علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔انچارج تحفظ مراکز کی جانب سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کومذکورہ درخواست بھجوا دی گئی ہے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 552 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Thursday, August 24, 2023