پنجاب پولیس امریکہ، یورپ، افریقہ، مشرق وسطی اور خلیجی ریاستوں سمیت مختلف ممالک سے 110 سے زائد اشتہاریوں کو پکڑ کر لاچکی ہے

پنجاب پولیس امریکہ، یورپ، افریقہ، مشرق وسطی اور خلیجی ریاستوں سمیت مختلف ممالک سے 110 سے زائد اشتہاریوں کو پکڑ کر لاچکی ہے
پنجاب پولیس نے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئی جی پنجاب
انٹرپول اور ایف آئی اے کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں موجود پاکستانی سفارتخانوں کے تعاون سے کریک ڈاؤن کو مزید موثر کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب
 ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ اور ڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے ڈی آئی جی سکندر حیات کا بطور خاص مشکور ہوں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن بارے خصوصی پیغام میں کہاکہ پنجاب پولیس نے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ انٹرپول اور ایف آئی اے کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں موجود پاکستانی سفارتخانوں کے تعاون سے کریک ڈاؤن کو مزید موثر کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ بیرون ملک بیٹھ کر ٹیلی فون پرشہریوں کو دھمکیاں دینے والے اشتہاریوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور انہیں عدالتوں سے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔
آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس اب تک امریکہ، یورپ، افریقہ، مشرق وسطی اور خلیجی ریاستوں سمیت مختلف ممالک سے 110 سے زائد اشتہاریوں کو پکڑ کر لاچکی ہے اور سنگین جرائم میں ملوث ان مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانے کیلئے قانونی کاروائی کو مکمل کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چند ماہ قبل شروع کیا گیا کریک ڈاؤن بلاتعطل جاری ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بہترین معاونت فراہم کرنے پر ایف آئی اے اور انٹرپول کے انتہائی مشکور ہیں، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ اور ڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے ڈی آئی جی سکندر حیات کا بطور خاص شکریہ ادا کرتے ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بیرون ملک مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کو جاری رکھا جائے گا۔  
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 551 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, August 24, 2023