آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم،
تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز تیز کئے جائیں، آئی جی پنجاب
لاہور سمیت صوبہ بھر میں نشے کے عادی افراد کی بحالی کیلئے حکومتی و نجی اداروں کے تعاون سے موثر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، ڈاکٹر عثمان انور
منشیات فروشی کے قلع قمع میں ناقص کارکردگی کے حامل افسران کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لوں گا، آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کا سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز (SIPS) کے ایس او پیز اور پروٹوکول کے مطابق سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن  شروع کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے منشیات فروشی کے تدارک کیلئے ایس ایچ اوز اور اینٹی نارکوٹکس یونٹس کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف میں منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز کئے جائیں، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں نشے کے عادی افراد کی بحالی کیلئے حکومتی و نجی اداروں کے تعاون سے موثر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، ڈاکٹر عثمان انورنے مزیدکہاکہ منشیات فروشی کے قلع قمع میں ناقص کارکردگی کے حامل افسران کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لوں گا، تمام افسران منشیات فروشوں کے حوالے سے کئے گئے آپریشنز کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز (SIPS) کے ایس او پیز اور پروٹوکول کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن میں صفائی ستھرائی کی صورتحال، لاجسٹکس، آئی ٹی، فرنٹ ڈیسک سمیت تمام سہولیات موجود ہونی چاہئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تھانوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات، شہریوں کے ساتھ عملے کے رویے بارے سٹیزن فیڈ بیک میکانزم تشکیل دے رہے ہیں جس کی روشنی میں پولیس خدمات کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ایس ایچ اوز روم، فرنٹ ڈیسک، انتظار گاہ، انویسٹی گیشن رومز، واش رومز کو اپ گریڈ کیا جائے، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان چوہدری، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس،ڈی آئی جی آپریشنزوقاص نذیر، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر،اے آئی جی آپریشنزڈاکٹر اسد اعجاز ملہی،اے آئی جی فنانس سید علی سمیت دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 549 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, August 24, 2023