آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی جانب سے زخمی افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی جانب سے زخمی افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری
لاہور سمیت مختلف اضلاع سے موصولہ درخواستوں کے تفصیلی جائزہ کے بعد فنڈز اجراء کی منظوری دی گئی۔
دوران ڈیوٹی زخمی یا مختلف عارضوں کے شکار ملازمین کے طبی اخراجات میں محکمہ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے دوران زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ لاہور سمیت مختلف اضلاع سے موصولہ درخواستوں کاتفصیلی جائزہ ویلفیئر برانچ کی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے لیا جس کے بعد مختلف اضلاع کے 16 پولیس افسران و اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے مالی امداد دینے کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی کی سفارشات پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 24 لاکھ روپے کے فنڈز کے اجرا کے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق کانسٹیبلز رفیق حسین اور محمد جاوید کو 03 لاکھ روپے فی کس دینے کی منظوری ہوئی، اسی طرح کانسٹیبل آصف علی، صفدر علی، وحید انور اور محمد عثمان کے لئے فی کس 02 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی گئی جبکہ کانسٹیبل فرزان محمود، مرید حسین، فلک، محمد صفدر اور شوکت علی،محمد صدیق، نصر جاوید، محمد افضل، عبدالرشید اور مبارک حسین کو فی کس 01 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ دوران ڈیوٹی زخمی یا مختلف عارضوں کے شکار ملازمین کے طبی اخراجات میں محکمہ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ہیلتھ ویلفیئر کیلئے دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا نے کی،ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین بطور سیکرٹری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید خان اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ بطور ممبر کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 548 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, August 23, 2023