آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی
قتل کے مقدمات میں مطلوب 02 خطرناک اشتہاریوں کو پنجاب پولیس بحرین سے گرفتار کرکے وطن واپس لے آئی
رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 111 ہوگئی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر قتل، ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان میں مطلوب بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے جس کے تسلسل میں قتل کے مقدمات میں مطلوب 02 خطرناک اشتہاریوں کو پنجاب پولیس بحرین سے گرفتار کرکے وطن واپس لے آئی ہے، ان دو خطرناک ملزمان کی گرفتاری سے رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 111 ہوگئی ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب ذوالفقار علی اور فیصل آباد پولیس کو مطلوب نور محمد شامل ہیں، پنجاب پولیس نے ملزمان کی وطن واپسی کیلئے انٹرپول سے دونوں کے ریڈ نوٹسز جاری کروائے، ملزمان کو قواعد و ضوابط مکمل کرکے بحرین سے وطن واپس لایا گیا اور مزید کاروائی کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم میں ملزمان کو موثر فالو اپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں کے ذریعے پابند سلاسل کیا جائے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ایف آئی اے، انٹرپول، دیگر اداروں کے تعاون سے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، سپروائزری افسران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری کی گرفتاری کیلئے آپریشنز کی خود نگرانی کریں اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 542 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, August 21, 2023