لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 43 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی آپریشنز سٹی ڈویژن لاہور حمزہ امان اللہ کو تبدیل کر کے چیف سیکیورٹی افیسر وزیراعلی پنجاب، ایس پی سٹی آپریشنزکا چارج اے ایس پی نولکھا سلیمان ظفر کے سپرد، آصف امین اعوان کوایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو لاہور، افضل ناصر کو ایس پی سکیورٹی ڈویژن رائے ونڈ لاہور، محمد اسلم خان کو ایس پی سکیورٹی ڈویژن ٹو لاہور ہائی کورٹ لاہور، ایس پی صدر لاہور وقار عظیم کو سنیٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے، اے ایس پی چوہنگ سدرہ خان کو ایس پی صدر ڈویژن کا اضافی چارج، انور سعید طاہر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایس پی یو لاہور، شمس الدین کو ایس پی صدر ڈویژن ملتان، شازیہ سرورکو ایس پی انویسٹی گیشن برانچ تھری لاہور، زاہدہ پروین کو ڈی ایس پی لائسنسنگ ہیڈکوارٹر ٹریفک پولیس فیصل آباد، محمد شعیب خان کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ٹاو¿ن شپ سرکل، محمد شاہ رخ خان کو اے ایس پی آپریشنز رائے ونڈ، اطہر علی کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن رائے ونڈ، مبین الدین بٹ کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹیلی لاہور، ظفر عباس نقوی کو ڈی ایس پی بٹالین سیون پی سی لاہور، اجمل سعید کو ڈی ایس صدر اوکاڑہ، طارق جاویدکو ڈی ایس پی عارفوالہ تعینات کیا گیا۔
(روز نوائے وقت)
**************